عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو کل بنی گالہ طلب کر لیا ،ناراض ارکان کا معاملہ زیر بحث آئے گا
سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے بھی ناراض اراکین سے رابطہ کر لیا،اختلافات میڈیا میں نہ لانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش‘ ذرائع
ہفتہ 23 جولائی 2016 22:23
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک کو کل ( اتوار) کو بنی گالہ طلب کر لیا ،عمران خان کی ہدایت پرسیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے بھی ناراض اراکین سے رابطہ کر لیا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پارٹی سربراہ سے ہونے والی ملاقات میں انہیں ناراض ارکان بارے بریفنگ دیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے بھی خیبر پختوانخواہ کے ناراض ارکان سے رابطہ کر لیا ہے اور انہیں اختلافات میڈیا پر نہ لانے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی ہے ۔جہانگیر ترین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ناراض اراکین کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.