زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت شمال مغربی کویت کے موسمیاتی مرکز نے ریکارڈ کرلیا
اتوار 24 جولائی 2016 20:02
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت شمال مغربی کویت کے موسمیاتی مرکز نے ریکارڈ کرلیا۔یہ درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ یا 129.3 فارن ہائیٹ تھا جو اتنا زیادہ تھا کہ پانی کو ہلکا ابالنے کے لیے کافی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت شمال مغربی کویت کے موسمیاتی مرکز نے ریکارڈ کیا ہے ۔
یہ لگ بھگ زمین پر ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے تاہم اسی روز کویت کے پڑوسی ملک عراق کے شہر بصرہ میں 53.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔اگر عالمی موسمیاتی ادارے نے تصدیق کردی تو یہ زمین پر ریکارڈ ہونے والے سب سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈز اپنے نام کرلیں گے۔(جاری ہے)
اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ جولائی 1910 ڈیتھ ویلی کیلیفورنیا میں 56.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا مگر موجودہ دور کے ماہرین موسمیات اس پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیتے ہیں کہ اس دور کے آلات میں غلطیوں کا امکان بہت زیادہ تھا۔
ان کے مطابق جب یہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تو قریبی علاقے اتنے گرم نہیں تھے۔ان کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ کو تسلیم نہیں کی جاسکتا خاص طور پر اگر تمام شواہد کا جائزہ لیا جائے۔دوسری جانب ماہرین موسمیات نے مشرق وسطی میں انتہائی گرم موسم کی جانب سے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کویت میں ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت ایک ' تاریخی دن' تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.