ملتان میں پیپلزپارٹی کا ورکرز کنونشن شدید بد نظمی کا شکار

جیالے آپس میں گتھم گتھا ،ایک دوسرے کیخلاف نعرے،سابق وزیراعظم گیلانی تقریر ادھوری چھوڑ کرچلے گئے

اتوار 24 جولائی 2016 20:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) ملتان میں پیپلزپارٹی کا ورکرز کنونشن شدید بد نظمی کا شکار رہا۔ پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے ہونے والے کنونشن میں کارکن گتم گتھا ہوگئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کنونشن میں سابق امیدوار محمد علی ڈاہر نے تقریر کرنے کا موقع نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا جس سے ماحول میں بدمزگی پیدا ہوگئی اور جیالے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے دوگروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ ایک جیالا پارٹی رہنماوں کے خلاف پھٹ پڑا اس کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو سٹیج پر نہ چڑھنے دیا جائے۔ کنونشن کے اختتام پر جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ حالات کو بھانپ کر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تقریر ادھوری چھوڑ کر ہی چل دئیے۔کنونشن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :