سعودی عرب میں عدالت نے امریکی شہری کو بیوی کے قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنادی
اتوار 24 جولائی 2016 23:14
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عدالت نے مملکت میں مقیم ایک امریکی شہری کو بیوی کے قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریاض میں عدالت نے مملکت میں مقیم ایک امریکی شہری کو بیوی کے قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ امریکی پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سری لنکن بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش الخرج کے علاقے میں آٹھ ماہ تک گیس نکالنے کے لیے مخصوص کنوئیں کے اندر ایک پائپ لائن میں چھپا دی تھی۔
سعودی روزنامے عکاظ کے مطابق تیل کی ایک بڑی کمپنی کے کاری گروں کو اتوار کی صبح 4:30 پر ایک پائپ لائن کے اندر بیٹھی ہوئی حالت میں ایک لاش ملی۔ اس پائپ لائن کا نگراں ایک امریکی اہل کار ہے جس کی سری لنکن بیوی علاقے سے غائب ہوگئی تھی۔(جاری ہے)
کاری گروں نے فوری طور پر اپنے نگراں کو اطلاع کی تاکہ ذمہ داران تک اس معاملے کی آگاہی پہنچ جائے تاہم لاش کے بارے میں اطلاع میں دو گھنٹوں کی تاخیر ہوگئی۔
اس کی وجہ لاش کا تجزیہ کیا جانا تھا جس سے ظاہر ہوگیا کہ وہ اس نگراں کی بیوی کی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران ایک کاری گر نے بتایا کہ قاتل نے اس سے لاش کو جلانے یا دفن کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس نے اس کو مسترد کرتے ہوئے نگراں سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داران کو آگاہ کردے۔ ایک دوسرے کاری گر کے مطابق نگراں نے انہیں پائپ لائن کی ویلڈنگ اور اس کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد اس پائپ لائن کو اپنے گھر کے سامنے رکھنے اور پھر کنوئیں میں ڈال دینے کا حکم دیا۔ تیسرے کاری گر نے بتایا کہ مجرم کو پائپ لائن کی نگرانی ملنے کے فوری بعد اس کی بیوی غائب ہوگئی تھی۔ملزم نے ان تمام گواہیوں کو مسترد کرتے ہوئے اقرار کیا کہ لاش اس کی بیوی کی ہے تاہم اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ برس قید کی سزا سنائی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے احتساب کا مطالبہ
-
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی ،غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار
-
مئیرلندن کے انتخابات کل، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل
-
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی
-
سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم
-
آسٹریلیا کا بھارتی جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار
-
ترکیہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
-
امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.