”تین سالوں میں کس نے زیادہ کام کیا ہے “
بنوں میں آرمی چیف اور سیاستدانوں کے درمیان ریفرنڈم کے بینر آویزاں پولیس نے بینرز نصب کرنے والے اسلم نامی شخص کو گرفتار کرکے بنوں جیل منتقل کردیا کوئی تنظیم انفرادی طور پر ایسا نہیں کرسکتی ، یہ جو بھی شخص ہے اس پر غداری کا مقدمہ چلایا جائیگا ، صوبائی وزیر
پیر 25 جولائی 2016 17:22
بنوں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء ) بنوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سیاستدانوں کے درمیان ریفرنڈم کرانے کے بینرز آویزاں کردیئے گئے ، پولیس نے بینرز لگانے والے اسلم نامی شخص کو گرفتارکرکے بنوں جیل منتقل کردیا ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں میں آرمی چیف بمقابلہ سیاستدان کے بینرز لگادیئے گئے محمد اسلم نامی ایک شخص نے آرمی چیف راحیل شریف بمقابلہ سیاستدان ریفرنڈ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تین سالہ حکومت میں سیاستدانوں کا جنرل راحیل شریف سے موازنہ کیا جائے کہ کس نے زیادہ کام کیا ہے محمد اسلم نامی شخص نے بنوں پریس کلب کے باہر ریفرنڈم کرانے کیلئے کیمپ لگایا ہوا تھا بنوں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کیمپ اکھاڑ دیا اور محمد اسلم کو گرفتار کرکے بنوں جیل منتقل کردیا اس بارے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ یہ جو بھی شخص ہے اس پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کوئی تنظیم انفرادی طور پر ایسا نہیں کرسکتا صوبائی حکومت نے اس کانوٹس لیتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص کیخلاف کیس درج کردیا گیا ہے
مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.