گوادر میں بین الاقوامی ائیرپورٹ اور ایکسپریس وے کا رواں سال سنگ بنیاد رکھا جائیگا،گوادر یو نیورسٹی بھی اسی سال فعال ہوجائے گی ،گوادر صرف ایک پورٹ سٹی نہیں ،مقامی لوگوں کے لئے معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا ، سی پیک گوادر میں فشریز کی صنعت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا،سی پیک کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے پاس ہے، ڈی آئی خان ، برہان سیکشن کو جون 2018 تک مکمل کر لیاجائیگا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی گوادر پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 20:48
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر کے دو منصوبوں ،بین الاقوامی ائیرپورٹ اور ایکسپریس وے کا اس سال سنگ بنیاد رکھا جائیگاجبکہ گوادر یو نیورسٹی بھی اسی سال فعال ہوجائے گی ،گوادر صرف ایک پورٹ سٹی نہیں ہو گا بلکہ مقامی لوگوں کے لئے معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا ، سی پیک گوادر میں فشریز کی صنعت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وہ پیر کوپلاننگ کمیشن میں گوادر پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں صرف انفراسٹکچر یا توانائی کے منصوبے نہیں لگ رہے بلکہ یہاں ووکیشنل اور ٹکینکل ادارے بھی قائم کئے جائں گے تانکہ مقامی لوگ فنی تربیت حاصل کر سکیں۔(جاری ہے)
۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں مقامی لوگوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہوں گے۔
۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو جدید ترین شہر بنایا جائے گا جہاں زندگی کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر سی پیک منصوبے کے لئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال میں گوادر کو ملک کے کو مختلف حصوں سے تین سڑکوں کے ذریعے ملایا جا ئے گا۔۔گوادر سے کوئٹہ اور گوادر۔خضدار -رتو ڈیرو سیکشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔۔ ڈی آئی خان ، برہان سیکشن کو جون دو ہزار اٹھارہ تک مکمل کر لیا جائے گا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کی سی پیک سے ملک کے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا۔۔انہوں نے کہا کہ 35$ بلین جو توانائی کے شعبے میں لگ رہا ہے اس میں سب سے زیادہ انوسٹمنٹ سندھ اور بلوچستان میں ہو رہی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیسویں صدی میں سیاسی نظریات کی جنگ تھی جبکہ اکیسویں صدی اقتصادی نظریا ت کی جنگ ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ وژن 2025 کا پہلا ستون علاقائی روابط ہے۔۔ چین پاکستان اکنامک کورئیڈار سے خطے کی تین بلین لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی قیادتوں کا وژن کا ملاپ ہے جو کہ اگلے پندرہ سالوں یں مکمل ہ گا۔۔ان کا کہنا تھا اورنج ٹرین لائن منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس کو پنجاب حکومت اپنے بجٹ سے بنا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے انتظامی کام کی ذمہ داری پلاننگ کے پاس ہے جس پر وہ دوسری وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مل کام کر رہی ہے جبکہ سیکورٹی کی زمہ داری پاک فوج کے پاس ہے۔ انہوں نے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نو ہزار جوان سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی کے لئے تعنیات کئے جا رہے ہیں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ سول اور عسکری ادارے مل کر سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے گوادر پریس کلب کے ممبران کو یقین دہانی کروائی کہ وہ گوادر میں پریس کلب کی بلڈنگ بنانے میں ان کی مدد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.