آزادکشمیر میں قائد ایوان بارے فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے ، اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے، آزاد کشمیر کے انتخابات میں نواز شریف کے وژن کی فتح ہوئی ہے ، مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی نے ابھی کوئی ٹکٹ جاری نہیں کیا ، اس حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں بلاول اور عمران خان کے عامیانہ لہجے کو عوام نے رد کر کے مستقبل میں ایسی سیاست کا راستہ روک دیا ہے ، پیپلز پارٹی کی حکومت کام کرتی تو کبھی یہ حال نہ ہوتا ،پی پی کی جانب سے دھاندلی کا شور ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت و بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 25 جولائی 2016 20:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت و بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں نواز شریف کے وژن کی فتح ہوئی ہے ، بلاول اور عمران خان کے عامیانہ لہجے کو عوام نے رد کر کے مستقبل میں ایسی سیاست کا راستہ روک دیا ہے ، اگر پیپلز پارٹی کی حکومت ڈیلیور کرتی تو کبھی یہ حال نہ ہوتا ۔
پیر کو وزارت کشمیر و گلگت بلتستان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور عمران خان کے تمام بے بنیاد الزامات کے باوجود آزاد کشمیر کی عوام نے نواز شریف کی کی پالیسیوں کی تائید کرتے ہوئے تین چوتھائی مینڈیٹ مسلم لیگ نواز کی جھولی میں ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں چپڑاسی سے لیکر سیکرٹری تک تمام تزریاں سابقہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تھیں ، اس کے باوجود پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کا شور ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.