اورنج لائن خزانے اور عوام کی خوشیوں کا قاتل منصوبہ بن چکاہے، عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرح ناز
پیر 25 جولائی 2016 21:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ اورنج لائن قومی خزانے اور عوام کی خوشیوں کا قاتل منصوبہ بن چکا۔ ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹے سمیت 4افراد کی موت کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ ترقیاتی منصوبے عوام کی زندگیوں میں ترقی خوشحالی اور خوشیاں لاتے ہیں مگر شہباز حکومت کے منصوبے جان و مال کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔
گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ کی لاہور بھر کے عوام سول و انسانی حقوق کی تنظیموں نے مخالفت کی تھی۔حکمران ماحول، تاریخی ورثہ، کاروبار اور انسانی زندگیوں کے دشمن منصوبہ کے حوالے سے عوام کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ کی زد میں آنے والے خاندانوں کو حکومت معاوضہ ادا کرے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ اورنج لائن کے قاتل منصوبے سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں کی خواتین سے بھی کہوں گی کہ وہ اورنج لائن منصوبہ کے باعث جان سے ہاتھ دھونے والے خاندانوں کے حق میں آواز اٹھائیں اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.