کراچی : صدر پارکنگ پلازہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ، دو اہلکار شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 16:34

کراچی : صدر پارکنگ پلازہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ، دو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : کراچی کے علاقہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب سکیورٹی اداروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائرنگ نا معلوم افراد کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال پہنچنے پر ایک زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد دوسرے کی طبی امداد جاری رہی لیکن بالآخر اس نے بھی دم توڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :