نیپال میں شدید بارشوں اورسیلاب نے تبائی مچاد ی ، 55افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ، متعدد مکانات تباہ

بدھ 27 جولائی 2016 14:16

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) نیپال میں مون سون کی شدید بارشوں اورسیلاب نے تبائی مچاد ی جس کے نتیجے میں 55افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ،سیلاب اور زمینی کٹا کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے ،متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں مون سون کی شدید بارشوں اورسیلاب نے تبائی مچاد ی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری بیانات کے مطابق بڑے پیمانے پر بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے باعث55افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ملک بھر کے دریاں میں پانی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سیلاب اور زمینی کٹا کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ متاثرہ دیہات میں پھنسے ہوئے انسانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر اور ربڑ کی کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔ نیپال میں مون سون سیزن کے دوران ہر سال درجنوں افراد سیلاب اور زمینی تودوں کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :