پولیس کو 9سال بعد12مئی کا واقعہ یاد آنا حیران کن ہے،مید ہے وسیم اختر ہی ایم کیو ایم کے میئر کے امیدوار ہوں گے
وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کامعاملہ سیاسی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے اپنا امیدوار سامنے لانا ان کا حق ہے ،پانامہ لیکس پر حکومت اپوزیشن کے ساتھ اس طرح رابطہ کرے کہ کسی کواعتراض نہ ہو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 27 جولائی 2016 17:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر وزیر خزانہ اور میں نے مشاورت کے ساتھ کمیٹی تشکیل دی تھی اب پھر اسپیکر قومی اسمبلی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے ،میں نے انہیں جواب دیا کہ اپوزیشن کے ساتھ اس طرح رابطہ کریں کہ کسی کو اس پر اعتراض نہ ہو، وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی سیاسی معاملہ ہے ،سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ، ایم کیو ایم ایک پارٹی ہے اسکی اپنی پالیسی ہے ، 9سال بعد پولیس کو 12مئی کا واقعہ یاد آگیا یہ حیران کن ہے ، امید ہے وسیم اختر ہی ایم کیو ایم کے میئر کے امیدوار ہوں گے۔
وہ بدھ کو یہاں تحریک انصاف کے رہنما ء عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی ایک سیاسی معاملہ ہے اور سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، اس کے لیے تحریک انصاف نے اپنا امیدوار کھڑا کیاہے یہ ان کا حق ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی ایک سیاسی جماعت ہے اور ان کی بھی اپنی ایک پالیسی ہے۔
خورشید شاہ نے وسیم اختر کے معاملے پر کہا کہ اب 9سال بعد انہیں وسیم اختر کا معاملہ یاد آگیا ہے۔ امید ہے وسیم اختر ہی ایم کیو ایم کے میئر کے امیدوار ہوں گے ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پانامہ لیکس پر وزیر خزانہ اور میں نے مشاورت کے ساتھ کمیٹی تشکیل دی تھی اب پھر اسپیکر قومی اسمبلی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور میں نے انہیں کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ اس طرح رابطہ کریں کہ کسی کو اس پر اعتراض نہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہاکہ حیران کن بات ہے کہ پولیس کو 9سال بعد 12مئی کا کیس کیسے یاد آگیا ہے پہلے پولیس کیا کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی برا کام ہوتا ہے تو وہ پولیس کے کھاتے میں ڈال دیاجاتا ہے ، اچھا ہوتا ہے تو کسی اور کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے نرم لب ولہجے کے ذریعے میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔مزید اہم خبریں
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا چلاس بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس
-
صدرکا چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار کی 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت، پاکستان بیورو آف وزرائے خارجہ کی تیاری کے اجلاس کا نائب صدر منتخب
-
وزیرداخلہ اور وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کادورہ، مسافروں کے لئے سہولتوں میں اضافے کی ہدایت
-
دورہ ِ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیر اعظم
-
جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی،بیر سٹر گوہر
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.