کیپٹن محمد سرور شہید کی 68ویں برسی،آرمی چیف کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
بدھ 27 جولائی 2016 20:53
راولپنڈی/گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزازنشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہیدکیپٹن محمد سرور کی 68ویں برسی کے موقع پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے انکے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک کی سالمیت اور دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کی 68ویں برسی کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب میں بریگیڈئر شاہد نذیر اور بریگیڈئرفرخ وسیم خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948میں آزاد کشمیر کے مقام تل پٹرامیں جام شہادت نوش کیا تھا۔دفاع وطن میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر انھیں نشان حیدر دیا گیا تھا۔وہ ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزازنشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے افسر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.