قوال امجد صابری کو قتل کرنے والا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار
ملزم نعمان امجد صابری کو قتل کرنے کیلئے تھائی لینڈ سے آیا تھا ، تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع
جمعرات 28 جولائی 2016 18:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معروف قوال امجد صابری پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم نعمان کو حراست میں لے لیاہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ملزم نعمان عرف بچہ کا تعلق سیاسی جماعت ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے سے گرفتار ملزم عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا۔
ذرائع کے مطابق واردات کے وقت عمران صدیقی موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ نعمان پیچھے بیٹھا تھا اور ریکی کے بعد نعمان نے امجد صابری پر فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان امجد صابری کے قتل کے لئے تھائی لینڈ سے آیا تھا۔واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد 10 نمبر پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.