یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بائیو سیفٹی اوربائیو رسک مینجمنٹ پر 2 روزہ ورکشاپ کا آغاز

جمعرات 28 جولائی 2016 18:29

لاہور۔28 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بائیو رسک اور بائیو سیفٹی مینجمنٹ پر دو روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ ورکشاپ کا انعقاد پاک ون ہیلتھ الائنس اور سویلین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن گوبل کے اشتراک سے کیا جارہا ہے اور اس میں مختلف ہسپتالوں کی لیبارٹریوں کے نمائندوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو بائیو سیفٹی کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دو روزہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد بائیو سیفٹی اور بائیو رسک کے حوالے سے ماسٹر ٹرینرز تیار کرنا ہے جو اپنے اپنے ہسپتالوں میں لیبارٹریوں کے اندر کام کرنے والے سٹاف کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں تربیت دیں گے،ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان نے کہا کہ ریسرچرز پر یہ ذمہ اری عائد ہوتی ہے کہ وہ تحقیق کے حوالے سے بین الاقوامی ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں، ان کی تحقیق کے نتیجے میں دوسرے افراد جانوروں یا ماحول کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے،پاک ون ہیلتھ الائنس کے سی ای او ڈاکٹر ایس ایم مرسلین نے کہا کہ بائیو سیفٹی اور بائیو سیکورٹی کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کیلئے ایک باقاعدہ فریم ورک ہونا چاہیے، ورکشاپ سے ڈاکٹر عامر اکرام، ڈاکٹر ثاقب محمود، پروفیسر ڈاکٹر ندیم افضل، ڈاکٹر امجد خان اور ڈاکٹر اسد ظہیر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :