کبھی بھی انتہاپسندی اور دہشتگردی کی حمایت نہیں کی ٗ طالبان سے تعلق کی خبریں مضحکہ خیز ہیں ٗ عمران خان
دارالعلوم حقانیہ کو امداد دینے کامقصد اسے قومی دھارے میں لاناتھا ٗ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک دہشت گرد ہیں ٗ انٹرویو
جمعرات 28 جولائی 2016 19:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی بھی انتہاپسندی اور دہشتگردی کی حمایت نہیں کی ٗ طالبان سے تعلق کی خبریں مضحکہ خیز ہیں ٗدارالعلوم حقانیہ کو امداد دینے کامقصد اسے قومی دھارے میں لاناتھا ٗ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک دہشت گرد ہیں۔
عرب میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ کو امداد دینے کامقصد اسے قومی دھارے میں لاناتھا۔(جاری ہے)
سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک دہشت گرد ہیں۔ عمران خان نے طالبان سے تعلق کی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ طالبان سے متعلق گزشتہ دس برس کے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔
عمران خان کا سابق صدر زرداری کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ کو دی گئی امداد سے متعلق الزام کے متعلق کہنا تھا کہ امداد کا مقصد حقانیہ جیسی درسگاہ کو مرکزی دھارے میں لانا ہے، اگر یہ مدرسہ جہاد کی یونیورسٹی تھا تو پیپلزپارٹی کی حکومت نے اس مدرسے کو بند کیوں نہیں کیا۔ آصف زرداری کے بیان کا مقصد خود کو لبرل ظاہر کر کے مغرب کی ہمدردیاں سمیٹناہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.