زکریا یونیورسٹی کو کرپشن کے کلچر سے پاک کردیا ، یونیورسٹی کو مثالی تعلیمی و تحقیقی درسگاہ بنائیں گے

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طاہر امین کا تقریب حلف برداری سے خطاب

جمعرات 28 جولائی 2016 22:08

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کو کرپشن کے کلچر سے پاک کردیا ہے‘۔زکریا یونیورسٹی کو مثالی تعلیمی و تحقیقی درسگاہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

‘جامعہ زکریا کو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے ہم پلہ بنانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویٹرن انجینئرز فورم کی مجلس عاملہ برائے 2016-17کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ویٹرن انجینئر فورم کے نئے عہدیداران سے حلف لیا‘ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی ویٹرن انجینئرز فورم کے تعاون سے اپنے شعبہ انجینئرنگ میں تعلیم اور دیگر امور میں بھرپور استفادہ کرے گی ‘انہوں نے کہا کہ ویٹرن انجینئرز فورم کا قیام شعبہ انجینئرنگ میں ہمہ جہت بہتری کے لئے نہایت خوش آئند اقدام ہے کیونکہ اس فورم میں ہر شعبہ انجینئرنگ سے آئے ہوئے ماہر ترین انجینئرز موجود ہیں‘ان میں سے ہر رکن 35سے40سالہ تجربہ کا حامل ہے‘یہ انجینئرز اپنے تجربات کی روشنی میں کسی بھی محکمے کو بہترین تکنیکی معاونت فراہم کر سکتے ہیں ‘ان کے تجربات سے تمام محکموں کوفائدہ اٹھانا چاہئیے ‘انہوں نے انجینئر ممتاز احمد اور انجینئر عبدالمتین خان کی قیادت میں فورم کی کامیابی کی دعا کی‘نومنتخب صدرانجینئر ممتاز احمد خان نے خطاب میں کہا کہ ویٹرن انجینئرز فورم شعبہ انجینئرنگ کی ترقی کے لئے زکریا یونیورسٹی سے بھرپور تعاون کرے گا‘انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے لئے ایک الگ پاور سسٹم ڈیزائننگ کے حوالے سے تکنیکی مشاورت فراہم کرنے کے لئے اہل انجینئرز کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اگلے چند روز میں یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنی سفارشات مرتب کرے گی ‘تقریب میں جنرل سیکرٹری عبدالمتین خان‘ نائب صدر محمد شمیم چوہدری‘ سیکرٹری اطلاعات مرزا محمد شریف ‘فنانس سیکرٹری انجینئر چوہدری منظور حسین ‘ جوائنٹ سیکرٹری انجینئر خواجہ سہیل احمد ‘ انجینئرز عبداللطیف‘ رانا اختر حسین اورمحمد ارشد چوہدری نے بھی خطاب کیا‘تقریب کے آخر میں ویٹرن انجینئرز فورم کے سابقہ اور موجودہ عہدیداروں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :