قندیل بلوچ قتل کیس ، پولیس آج مفتی عبد القوی کا بیان ریکارڈ کرے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 11:40

قندیل بلوچ قتل کیس ، پولیس آج مفتی عبد القوی کا بیان ریکارڈ کرے گی

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : قندیل بلوچ قتل کیس میں آج مفتی عبد القوی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس آج مفتی عبد القوی کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مفتی عبد القوی سے قندیل بلوچ کے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب سے تعلقات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پولیس نے قندیل بلوچ سمیت مفتی عبد القوی کے فون کا ریکارڈ بھی حاصل کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کا مرکزی ملزم اور قندیل بلوچ کا حقیقی بھائی وسیم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :