بجلی کی قیمتوں میں 2.80روپے فی یونٹ کمی خوش آئند ‘خادم حسین
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتکاروں وعوام کو ریلیف اورمہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور
جمعہ 29 جولائی 2016 19:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء)فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں جون کے لیے 80 2. روپے فی یونٹ کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمی کو صرف ایک ماہ تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ یہ کمی مستقل بنیادوں پر کی جائے کیونکہ سابقہ ادوار میں پٹرولیم مصنوعات کو جواز بنا کر مستقل بنیادوں پر بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے جس سے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ۔
خادم حسین نے کہا کہ پن بجلی کی بڑھتی پیدوار اور فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مزید کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافوں سے صنعتکار اور عوام پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث مہنگی پیداوار اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہر ماہ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتکار،تاجر و عوام کو ریلیف اورمہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ بجلی سستی ہونے کے باعث پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اس کمی کا ریلیف عوام تک بھی منتقل ہوگا اور انہیں سستی اشیاء فراہم ہونگی۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.