کراچی میں دہشتگردی، سلیم بیلجئم، انیس، ڈاکٹر علی کا بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث
کراچی میں دہشتگردی کیلئے سلیم بیلجئم بنکاک سے ٹاسک دیتا ہے، انیس الحسن جنوبی افریقہ سے ٹارگٹ کلرز کی فنڈنگ میں ملوث ہے، ڈاکٹر علی بھی بین الاقوامی نیٹ ورک کا اہم کردار، ملزمان کا بھارت کی سرپرستی میں کاررروائیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے،رینجرزذرائع
ہفتہ 30 جولائی 2016 21:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کو بین الاقوامی فنڈنگ کرنے والے دہشتگردوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ لندن، بینکاک اور ساؤتھ افریقہ سے ٹارگٹ کلرز کو فنڈنگ کا معاملہ منظر عام پر آ گیاہے۔کینیڈا، ساؤتھ افریقہ اور بینکاک میں کونسا دہشت گرد کیا کردار ادا کرتا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کھوج لگا لیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بینکاک میں سلیم بیلجئم کے متعلق معلومات حاصل کر لی ہیں۔سلیم بیلجیئم کا نیٹ ورک پاکستان، لندن، کینیڈا اور ساؤتھ افریقہ تک پھیلا ہوا ہے۔ سلیم بیلجئم پاکستان میں دہشت گردی کے ٹاسک دیتا ہے۔ سلیم بیلجئم کا ساتھی انیس الحسن ساؤتھ افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کو فنڈنگ کرتا ہے۔(جاری ہے)
کینیڈا کا رہائشی ڈاکٹر علی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا اہم کردار ہے۔
انیس الحسن، سلیم بیلجئم، ڈاکٹر علی اور محمود صدیقی پاکستانی باشندے ہیں۔ سلیم بیلجئم، انیس الحسن اور ڈاکٹر علی کی سفری دستاویزات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بینکاک، ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے آپریٹ کرنے والے دہشت گردوں کو بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور پڑوسی ملک دہشت گردوں کو فنڈز بھی دیتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.