لاہور ائیر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی 6کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
پی آئی اے کی پرواز کے واش روم میں چھپائی گئی ہیروئن قبضے میں لے لی گئی ،پرواز سیل ، پی آئی اے انتظامیہ کا انکوائری کا حکم
ہفتہ 30 جولائی 2016 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) لاہور ائیر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی 6کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،قومی ائیر لائنز کی پرواز کے واش روم میں چھپائی گئی ہیروئن قبضے میں لے لی گئی ، واقعے کے بعد پرواز کو سیل کر دیا گیا ، پی آئی اے انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دیدیا۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر اے این ایف، اے ایس ایف اور پی آئی اے سکیورٹی نے کارروائی کی اور دبئی جانے والی پرواز کے واش روم میں چھپائی گئی 6کلو ہیروئن برآمد کر لی جس کی قیمت کروڑ وں روپے بتائی جا رہی ہے۔
قومی ایئر لائنز کی پرواز پی کے 230 نے صبح ساڑھے 8بجے لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا، واقعے کے بعد پرواز کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مسافروں اور عملے سے تفتیش بھی جاری ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے دبئی جانیوالی پرواز سے منشیات برآمد ہونے پر فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں پی آئی اے دوسرے محکموں کے ساتھ تحقیق اور تفتیش میں مکمل تعاون کرے گی۔ اگر اس میں کوئی پی آئی ایاہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.