موجودہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال ہوسکتا ہے،رپورٹ
اتوار 31 جولائی 2016 12:08
جنیوا ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) جنیوا میں عالمی موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کی ہے کہ موجودہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔عالمی موسمیاتی ادارے کے سیکریٹری جنرل پیٹری تالاس کا کہنا ہیکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے عشروں پر محیط اثرات اب اپنی نئی اونچائیوں کو چھورہے ہیں، جو 2015/2016 میں ایل نینو کی شدت کے باعث اور بھی طاقتور ہوگئے ہیں۔
عالمی موسمیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون 2016 وہ چودھواں مہینہ رہا جس کے دوران ساری دنیا کا اوسط درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر زیادہ نوٹ کیا گیا جب کہ بیسویں صدی کے اوسط سے زیادہ درجہ حرارت والا 378 واں مہینہ رہا۔(جاری ہے)
آسان الفاظ میں یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اس سال میں اب تک عالمی حدت کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں اور نئے ریکارڈ مسلسل بن رہے ہیں، اس کی ایک وجہ زمینی کرہ فضائی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقدار ہے جو اس سال 400 حصے فی 10 لاکھ (400 پی پی ایم) کا خطرناک ہندسہ عبور کرچکی ہے۔
رپورٹ میں ناسا کے فراہم کردہ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 2016 کے پہلے 6 مہینوں میں زمین کا اوسط درجہ حرارت انیسویں صدی میں (صنعتی انقلاب سے پہلے کے) اوسط درجہ حرارت سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ یہی نہیں بلکہ اس زیادہ گرمی کے نتیجے میں قطبین اور گرد و نواح میں برف کی بڑی چادروں میں سالانہ پگھلاوٴ بھی وقت سے پہلے مشاہدے میں ا?یا۔ علاوہ ازیں بحیرہ منجمد شمالی (آرکٹک سی) میں برفانی تودوں کا پھیلاوٴ بھی 1970 کے عشرے کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہوگیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اماراتی صدر کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ
-
بیلاروس کا تعزیتی پیغام، ہمارا حقیقی دوست گزرگیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال اب تک 5.46 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پائی ، ایرانی سفیر
-
ہیلی کاپٹر حادثہ،ریاستی انتظامیہ متاثر نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر
-
سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا
-
ترکیے کے ڈرون نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی نشاندہی کی
-
بھارت،ممبئی کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی،مسلمانوں میں شدیدغم و غصہ
-
حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، سعودی حکومت نے بچاؤ کے انتظامات شروع کردیئے
-
سعودی عرب کا 24 مئی سے عمرہ پرمٹ کا اجراء بند کرنے کا اعلان
-
ایران نے شیطان کو پوجنے والے 200 سے زائد افراد گرفتارکرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.