دنیا کو پاکستان کے سیاحتی مقامات سے روشناس کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ سی ای او کوتھم
سیاحتی مقامات کی ڈاکو منٹریز بنا کر سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے ممالک میں پیش کی جائیں ‘ احمد شفیق
اتوار 31 جولائی 2016 13:33
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دنیا کو پاکستان کے سیاحتی مقامات سے روشناس کرانے کیلئے اقدامات کریں ،سیاحت ایسا شعبہ ہے جسے ترقی دے کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز ’’ پاکستان اور اس کی سیاحت ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ا ی او کوتھم احمد شفیق نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ممالک کی مجموعی آمدن میں سیاحت کا ایک بڑا حصہ ہے اور یہ ایسا شعبہ ہے جس سے ہوٹلنگ ، دستکاری کی مصنوعات سمیت دیگر کئی شعبے بھی ترقی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی اور شمالی علاقہ جات سے دنیا کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی جائے ۔ سیاحتی مقامات کی ڈاکو منٹریز بنا کر وفود تشکیل دئیے جائیں جو سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے دورے کریں اور وہاں جا کر ان ڈاکو منٹریز کو پیش کر کے سیاحوں کیلئے مراعات کا اعلان کریں۔ اس سلسلہ میں پہلے مرحلے میں خطے کے ممالک کو اس طرف راغب کیا جائے جسکے بعد یورپی اور دیگر خطوں کے ممالک کے لئے منصوبہ بندی کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش کا کام جاری
-
ابراہیم رئیسی : ایرانی سپریم لیڈر سے قربت والے سخت گیر صدر
-
میانمار: راخائن میں تشدد کی نئی لہر ہر وولکر تُرک کو تشویش
-
غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺکی نشاندہی کرتا ہے
-
اندھیرا چھانے اور دھند کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکل پیش آرہی ہے. ایرانی وزیرداخلہ
-
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
-
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
-
کیا بمبل بیز دنیا سے معدوم ہو جائیں گی؟
-
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
-
کرغزستان میں پھنسے مزید سینکڑوں طلبہ کی 2 خصوصی پروازوں سے وطن واپسی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.