باویریا کے وزیر اعلیٰ کا مہاجرین سے متعلق میرکل کی پالیسیوں سے اختلاف

اتوار 31 جولائی 2016 14:33

برلن ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) جرمن صوبے باویریا میں چانسلر انگیلا میرکل کے اتحادی وزیر اعلیٰ ہورسٹ زیہوفر نے وفاقی حکومت کی مہاجرین سے متعلق پالیسی کے حوالے سے دوری اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل میرکل نے جرمنی میں دہشت گردانہ واقعات اور ان میں بعض مہاجرین کے عمل دخل کے بعد اپنی مہاجر دوست پالیسیوں کا دفاع کیا تھا، جس پر ان کی حکومت میں شامل بعض افراد بھی نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ میرکل کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے یورپ اور جرمنی پہنچنے والے پناہ کے متلاشیوں کو ملک میں ضم کیا جا سکتا ہے۔ زیہوفر کا کہنا ہے کہ وہ اس بابت تحفظات رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :