مراد علی شاہ کے آنے پر متحدہ کی خاموشی مک مکا تھا ٗخرم شیرزمان
سندھ میں کرپشن تمام حدیں پار کرچکی ہے اور رشوت کا بازار بھی گرم ہے ٗانٹرویو
اتوار 31 جولائی 2016 16:01
اسلام آباد(لاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے آنے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے اظہارِ لاتعلقی کی وجہ گزشتہ 8 سالوں سے دونوں جماعتوں کے درمیان ایک مک مکا تھی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ متحدہ گزشتہ 3 سالوں سے کہتی آئی ہے کہ انہیں سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی پسند نہیں اور جب وقت تھا کھڑا ہونے کا تو یہ خاموش رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم تھا کہ تحریک انصاف کو 3 ووٹ ہی ملیں گے اور ہمیں امید تھی کہ ایم کیو ایم یا فنگشنل لیگ میں سے کوئی تو آواز بلند کریگا تاہم ایسا نہیں ہوا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ایم کیو ایم کا ووٹنگ میں حصہ نہ لینا ان کی وہی مفاہمت کی سیاست تھی جو ہم 8 سالوں سے دیکھتے آرہے ہیں۔(جاری ہے)
خرم شیر زمان نے کہا کہ ان کی نظر میں سندھ میں وزارتِ اعلیٰ کے منصب میں صرف عمر کی تبدیلی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تبدیلی آنے کی کوئی نا کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ سندھ میں کرپشن تمام حدیں پار کرچکی ہے اور رشوت کا بازار بھی گرم ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ حالات میں دیکھا جائے تو صوبے میں صحت جیسی بنیادی سہولیات کی ابتر صورتحال ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیم کی صورتحال بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں، جہاں فنڈز کااستعمال ہی نہیں کیا گیا ٗکراچی اور سندھ میں کچرے کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے میں صفائی کی صورتحال بہت خراب ہیاور یہ وہ سب وجوہات ہیں جن کی وجہ سے قائم علی شاہ کو تبدیل کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.