عوام کے ٹیکسوں سے حاصل فنڈز کی چوری یا ضیاع کا تصورختم ہوگیا، عنایت اﷲ
کرپشن حکمرانوں کے خون میں رچ بس گئی تھی،ماضی میں علاقائی ، لسانی اور قومیتوں کی بنیاد پر سیاست کے ذریعے لوگوں کا استحصال کیا گیا، سینئر وزیر بلدیات
اتوار 31 جولائی 2016 17:41
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء)ماضی میں علاقائی ، لسانی اور قومیتوں کی بنیاد پر سیاست کے ذریعے لوگوں کا استحصال کیا گیا اور اس کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ۔ کرپشن حکمرانوں کے خون میں رچ بس گئی تھی ، حکمران چاہتے تھے کہ دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کو لوٹیں اوراپنی شاہ خرچیاں کریں لیکن اب وہ دور گزر گیا اور کوئی طاقتور سے طاقتور شخص عوام کے ٹیکسوں سے حاصل فنڈز کی چوری یا ضیاع کا تصور نہیں کر سکتا اور اس مقصد کے لئے قوانین اور سزائیں نافذ کر دی گئی ہیں اور صوبے میں ہر قیمت پر میرٹ ، قانون او رانصاف کی بالادستی ہو گی ۔
ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ نے شفیق بانڈہ دیر بالا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
سینئر وزیر نے کہا کہ دیر بالا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کے علاوہ دو نئے کالجوں ، گیارہ سکولوں اور ہسپتالوں کا قیام شامل ہے اسی کے علاوہ سٹی کو ماڈل اور خوبصورت بنانے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے حقیقت پسندانہ اقدامات کی بدولت عوام بالخصوص غریب طبقوں کی عزت نفس بحال کرے گی اور ان کا معیار زندگی بہتر بنائے گی ۔ عنایت اﷲ نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے علاوہ زراعت ، واٹر سپلائی اور آبپاشی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے دیربالا ایک ماڈل اور خوبصورت ضلع بن جائے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ دیر بالا کے عوام نے جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور عوام کے اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچایا جائیگا ۔انہوں نے کہا آج کا دیر بالا ماضی کے مقابلے میں مکمل تبدیل ہو گیا ہے اور دیر کے عوام بہتری کے اس عمل پر کافی خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تین سالوں میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں ، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام شعبوں پر بھر پور انداز میں توجہ دے رہی ہے اور انشاء اﷲ وہ دن دور نہیں جب صوبے کے عوام خوشحال اور مطمئن ہوں گے ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.