مسلمان اپنے والدین کے پیروں کا بوسہ لینا ترک کر دیں ، اسلام میں یہ پسندیدہ عمل نہیں،سعودی مفتی اعظم

اتوار 31 جولائی 2016 18:00

مسلمان اپنے والدین کے پیروں کا بوسہ لینا ترک کر دیں ، اسلام میں یہ پسندیدہ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ ال شیخ نے کہا ہے کہ تمام مسلمان اپنے والدین کے پیروں کا بوسہ لینا بند کر دیں کیونکہ اسلام میں یہ پسندیدہ عمل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ ال شیخ نے ریڈیوپر شہری کی جانب سے اسلام میں والدین کے پاؤ ں کو چومنے کی اجازت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو پاؤ ں چومنے کی عادت کو ترک کر دینا چاہیے اور ماں باپ کے ہاتھوں اور ماتھے پر بوسہ لینا چاہیے کیونکہ اسلام میں یہ پسندیدہ عمل نہیں ہے اسے ترک کر دینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :