تحریک انصاف نے صحت اور ہسپتالوں سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سے7 سوالوں کے جواب مانگ لئے
خادم اعلیٰ صحت کے شعبے کیلئے بجٹ میں مختص رقم کافی سمجھتے ہیں تو بتائیں ہسپتالوں میں ایک ایک بستر پر دو دو مریض کیوں ؟ وزیراعلیٰ عام شہری کی طرح سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں؟ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کے بعد بھی وینٹی لیٹر ز کی مطلوبہ مقدار کیوں نہیں پوری کی گئی اور چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی اموات کی تحقیقاتی رپورٹ کیوں سامنے نہیں لائی گئی؟ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کے سوال
اتوار 31 جولائی 2016 20:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے صحت اور ہسپتالوں سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سے سات سوالوں کا جواب مانگ لیا، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر خادم اعلیٰ صحت کے شعبے کیلئے بجٹ میں مختص رقم کافی سمجھتے ہیں تو بتائیں دل کے ہسپتال سمیت متعدد سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بستر پر دو دو مریض کیوں ہیں؟ مریضوں کو ویل چیئر پر طبی امداد دی جا رہی ہے کیا وزیراعلیٰ عام شہری کی طرح سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں؟ اپنے دوسرے سوال میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ کیا میو ہسپتال جہاں ایمرجنسی میں روزانہ2ہزار مریض آتے ہیں وہاں ایم آر آئی مشین کی ضرورت نہیں؟ تیسرے سوال میں پوچھا گیا کہ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کے بعد بھی وینٹی لیٹر ز کی مطلوبہ مقدار کیوں نہیں پوری کی گئی اور چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی اموات کی تحقیقاتی رپورٹ کیوں سامنے نہیں لائی گئی؟ چوتھے سوال میں وزیراعلیٰ سے پوچھا گیا کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود وزیر آباد کارڈیالوجی کو مکمل فعال کیوں نہیں کیا جا سکا ؟ہسپتال میں ان دنوں وہ علاج کیا جا رہا ہے جو مقامی ڈسپنسریوں میں کیا جاتا ہے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.