چین کا انتہائی ارزاں نرخوں پر شہریوں کو خلاء کی سیر کروانے کیلئے گاڑی تیار کرنے کا منصوبہ

منگل 2 اگست 2016 22:36

چین کا انتہائی ارزاں نرخوں پر شہریوں کو خلاء کی سیر کروانے کیلئے گاڑی ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء) چین سائنسدانوں نے ایسی خلائی گاڑی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو کہ انتہائی ارزاں نرخوں پر شہریوں کو خلا کی سیر کروا سکے گی۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق چین کے خلائی مرکز میں مختلف انجنز کی ٹیکنالوجیز کو زم کرتے ہوئے ایسی گاڑی تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ عام شہریوں کو بغیر کسی تکنیکی تربیت کو فراہم کیے خلاء کی سیر کروا سکے گی ۔خلائی گاڑی خصوصی لانچ پیڈز کی بجائے ائیر پورٹ سے اڑان بھر سکے گی اور واپس یہیں پر اترنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :