یو نیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام 8 روزہ ”یو تھ لیڈر شپ پروگرام2016“ کا افتتاح

منگل 2 اگست 2016 23:13

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام اور کیرئیر بز و پاکستان ہیو من کیپٹل فرم کے تعاون سے 8 روزہ ”یو تھ لیڈر شپ پروگرام2016“ کا افتتاح کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس آٹھ روزہ پروگرام میں رہنماؤں کی سوچ کے حامل مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لو گ اورمعروف ادا کار حمزہ علی عبا سی ،سی ای او سکل سٹی ولی زاہد ،چیف آپریٹنگ آفیسر کو ن ہیڈ خرم شہزاد ،چیف ٹرینر بنک الفلا ح احمد انیس ،ڈائریکٹر ایچ آر ٹیلی نا ر پاکستان محسن نشاط،مو ٹیویشنل سپیکر فیصل اکبر اعوان،عمیر رانا ،فر ہاد کارملے،قیصر عبا س ،سیمی راحیل ،محمود شیر شرکت کریں گیں۔

پروگرام مختلف قسم کی ٹریننگز و ورکشاپس پر مشتمل ہو گا ۔اس آٹھ روزہ پروگرام میں پاکستان کے 17مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 200طلبہ کو ٹریننگ دی جا ئے گی۔ افتتاحی تقریب کے پہلے روز اختتام پر یو سی پی کے ڈائریکٹر پرموشن پروفیسر طاہر اشفاق نے خصوصی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :