کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پر2 منزلہ عمارت گرنے سے متعد دافراد زخمی ہوگئے
میاں محمد ندیم بدھ 3 اگست 2016 12:00
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اگست۔2016ء) کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پر2 منزلہ عمارت گرنے سے متعد دافراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچادیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مارکیٹ نالے پر بنی ہوئی تھی اور نالے میں گیس بھر جانے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے فوری بعد رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والے 10 افراد میں سے 50 سالہ مجیب اور 82 سالہ بزرگ فضل شاہ شدید زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق نالے میں گیس بھرجانے سے زور دار دھماکا ہوا اور دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر گرنے والی عمارت سے ملحقہ ایک اور عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔(جاری ہے)
گرنے والی 2منزلہ عمارت کے نیچے 6 دکانیں موجود تھیں جبکہ قریب ہی ایک گاڑی بھی کھڑی ہوئی تھے جسے نقصان پہنچا۔
عمارت کے ملبے کو اٹھانے کے لیے مشینری جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے عمارت برساتی نالے پر بنائی گئی تھی، عمارت لیز ہے یا نہیں اس کی تحقیقات کی جائے گی۔فائر افسر وجاہت احمدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت گرنے سے 2 راہگیر زخمی ہوئے تاہم عمارت کے ملبے میں کوئی موجود نہیں ہے۔وجاہت احمد کا کہنا ہے کہ یہ صدر کا مرکزی نالا ہے جو آگے جاکر غائب ہوجاتا ہے۔ادھردکانوں کے مالکان اپنا قیمتی سامان نکالنے پہنچے تو رینجرز نے امدادی کاموں کے باعث انہیں روک دیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.