تعلیم کو کمرشل لائز کرکے ظلم کیا گیا ، تعلیم کی کمی انسان کو پستی کی طرف دھکیلتی ہے،محمد اکرم رضوی
بدھ 3 اگست 2016 17:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے ناظم محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ تعلیم کو کمرشل لائز کرکے ظلم کیا گیا ہے۔ تعلیم کی کمی انسان کو پستی کی طرف دھکیلتی ہے۔ تعلیم صرف ملازمت کے حصول کیلئے نہیں بلکہ شعور کیلئے حاصل کرنی چاہیئے۔ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود انسان مقصد حیات کو سمجھنے سے قاصر ہے تو وہ جاہل ہے۔
اسلامی معاشرے کے قیام کیلئے تعلیم و تربیت اولین شرط ہے۔مدینہ نور کی بستی اور رحمتوں کی آماجگاہ ہے۔ کائنات کا امن مدینہ کی بستی سے وابستہ ہے۔ اربوں مسلمانوں کے دل مدینہ کی مٹی کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔ مدینہ منورہ خوشبوؤں کا دوست اورعافیت کا گوشہ برکت ہے۔ مدینہ کی صبحیں حیات نو کا پیغام بانٹی ہیں۔(جاری ہے)
مغرب کی ذہنی غلامی سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا ۔ اکرم رضوی نے مزید کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی ترک کرکے حقائق کا سامنا کرے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کروائی جائے ۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا احساس کرے کیونکہ تنازعہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت بن سکتا ہے۔ حکمران بھارت سے تجارت ختم کرکے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر سخت مئو قف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مودی کے ساتھ آموں اور ساڑھیوں کے تحائف کا تبادلہ کرنے والے ہمارے حکمران کشمیر یوں کے زخم پر نمک پاشی کررہے ہیں۔امریکہ بھارت اور افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔پاکستان اور افغانستان امن و ترقی کیلئے اختلافات ختم کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.