کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی طبیعت خراب ٗہسپتال منتقل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاکانگریس کی صدر کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار

بدھ 3 اگست 2016 21:11

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی طبیعت خراب ٗہسپتال منتقل

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی جو کہ وارانسی میں ریاست اتر پردیش کے انتخابات کے پیش نظر منعقدہ ایک روڈ شو میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھیں کی گزشتہ شام ریلی کے بعد طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم آج انہیں آرمی ہسپتال سے نئی دہلی میں سر گنگا رام ہسپتال میں منتقل کردیا گیا کانگریس کے اتر پردیش کے صدر راج ببر کا کہنا تھا کہ سونیا گاندھی جب وارانسی پہنچی تھیں تو اس وقت سے انہیں بخار تھا ۔

(جاری ہے)

ریلی میں شرکت کے بعد طبیعت مزید خراب ہو گئی جس کے باعث وہ فورا وفاقی دارالحکومت پہنچیں جہاں اب انہیں سرگنگا رام ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ٗدوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پیغام میں کانگریس کی صدر کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :