آئینہ دکھایا تو برا مان گئے………… سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں چوہدری نثار کے دہشتگردی کے حوالے سے خطاب نے بھارتی و زیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو کانفرنس ہال سے بھاگنے پر مجبور کر دیا
چوہدری نثار کے کشمیر میں بھارتی مظالم بارے سخت موقف پر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سٹی گم ہو گئی ‘چوہدری نثار کی دہشتگردی کا مطلب بتانے کے حوالے سے مدلل تقریرپر راج ناتھ دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملے ہی واپس بھارت روانہ
جمعرات 4 اگست 2016 17:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء) ساتویں سارک ممالک وزرائے داخلہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت موقف نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سٹی گم کر دی‘ چوہدری نثار کی تقریر ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی وزیرداخلہ چپکے سے کانفرنس ہال سے بھاگ کھڑے ہوئے‘ چوہدری نثار کی جانب سے دہشت گردی کا مطلب بتانے کے حوالے سے مدلل تقریرپر راج ناتھ دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملے ہی واپس بھارت روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری ساتویں سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں دیگر رکن ممالک کے ساتھ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
ان کی آمد کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ان سے صرف ہاتھ ملانے پر اکتفا کیا اور مسکراہٹ کا تبادلہ تک نہ کیا۔ اپنے سخت رویہ کی وجہ سے مشہور چوہدری نثار علی خان نے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ دہشت گردی کسے کہتے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے جب اپنا خطاب شروع کیا اور بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا تو اس موقع پر راج ناتھ سنگھ سخت مضطرب دکھائی دئیے اور دانتوں میں انگلی دبا کر بیٹھے رہے۔
ا بھی چوہدری نثار کا اجلاس سے خطاب جاری تھا کہ راج ناتھ سنگھ چپکے سے کانفرنس ہال سے بھاگ کھڑے ہوئے اور بغیر اپنے میزبان چوہدری نثار کو ملے واپس بھارت روانہ ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء اللہ تارڑ
-
رانا ثنا اللہ کووزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعدپارٹی کے ناراض راہنماﺅں کو سرکاری عہدے دینے کے لیے فہرستوں کی تیاری
-
فواد چوہدری کے بیان پر بھارتی سیاست میں ہلچل
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.