بعض سیاسی مخالفین کو خوف ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے توان کی سیاست ختم ہوجائے گی، شکست خوردہ سیاسی عناصرپھرکنٹینر سیاست سے تیزرفتار ترقی کے عمل کو روکنے کے د رپے ہیں،احتجاجی سیاست کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اورپاکستان آگے بڑھتا جائے گا، ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تویہ سیاسی عناصر پھر بلوں سے باہر آئے ہیں، باشعور عوام ایسے سیاسی عناصر کے جھانسے میں پہلے آئے نہ اب آئیں گے، جمہوریت میں فیصلے سٹرکوں پرنہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں،دھرنا اورانتشار کی منفی سیاست کے باوجود عوامی خدمت کا مشن ہر حال میں پورا کریں گے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندوں سے گفتگو
اتوار 7 اگست 2016 19:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوامی خدمت اورملک کی ترقی وخوشحالی کی سیاست ہے ۔منتخب حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور 3سال ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے لیکن بعض سیاسی عناصر صرف ذاتی مفادات کی خاطرعوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں ایک بار پھررکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اورشکست خوردہ سیاسی عناصر ایک بار پھرکنٹینر سیاست سے تیزرفتار ترقی کے عمل کو روکنے کے د رپے ہیں اورقوم جان چکی ہے کہ ان عناصر کو عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں ، اس وقت جب وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو بعض سیاسی عناصر پھر بلوں سے باہر نکل آئے ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.