سعودی سرحد پریمنی باغیوں کے خلاف کارروائی،36ہلاک
پیر 8 اگست 2016 11:55
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) یمن میں سیاسی مفاہمت کی مساعی تعطل کا شکار ہونے کے بعد ملک کے مختلف محاذوں پر لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔میدیارپورٹس کے مطابق حرض کے محاذ پر یمنی فوج اور اس کی حامی عوامی مزاحمتی ملیشیا نے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس کے بعد محاذ جنگ پر گھمسان کی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ ادھر سعودی عرب کی فوج نے بھی یمنی سرحد کے اندر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ، سعودی فوج نے توپخانے کی مدد سے ساحلی علاقوں الحرث اور الطوال میں ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جس کے نتیجے میں دشمن کوبھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔
گولہ باری میں حوثیوں کے اسلحہ کے خفیہ مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔(جاری ہے)
سعودی بارڈر فورسز نے تین روز قبل سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کی مسلسل نگرانی کے بعد انہیں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں الملاحیط اور جبل الدود کے مقامات پر 36 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد میں شامل جنگی طیاروں نے بھی یمن کے اندر حوثیوں اور مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
الحجہ گورنری میں اتحادی طیاروں نے حرض۔ میدی، الطوال گذرگاہ اور وادی بن عبداللہ میں المداحشہ کے مقام پر باغیوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کے ذریعے حملے کیے گئے۔اتحادی طیاروں نے محاذ جنگ کی طرف بھیجے گئے اسلحہ اور جنگجووٴں پر مشتمل باغیوں کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا اور باغیوں کی متعدد گاڑیاں تباہ کردیں۔ یمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے نھم کے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ یہ کارروائی کویت کی میزبانی میں جاری امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کی گئی ہے۔نھم گورنری میں حکومتی فورسز نے جبل المنارہ اور دیگر مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔خیال رہے کہ تزویراتی اعتبار سے نھم گورنری نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ دارالحکومت صنعاء کے سب سے زیادہ قریب ہے۔ نھم پر کنٹرول سے صنعاء سے باغیوں کو نکال باہر کرنے میں مدد ملے گی۔ نھم گورنری کے بعض علاقے پہلے ہی حکومتی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ ارحب، بنی حشیش اور بنی حارث کے علاقوں پر فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے۔جبل المنارہ پر بھی حال ہی میں یمن کی سرکاری فوج نے مزاحمتی ملیشیا کی مدد سے قبضہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.