سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم سوگوار ہے،دہشت گرد انسانیت کے دشمن،کسی رعایت کے مستحق نہیں، آرمی چیف ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں،نظریاتی سرپرستوں کے خلاف بھی ایکشن لیں
عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ مذمتی بیان
پیر 8 اگست 2016 18:21
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیراے خان،سیکرٹری جنرل سردار سیف اﷲ سدوزئی ایڈووکیٹ ،آرگنائزر چوہدری قمرعباس دھول،میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی،ضلعی رہنما میجر محمد اقبال چغتائی،عمر دین سعیدی،مہر فدا حسین اور دیگر نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے آج پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے۔(جاری ہے)
پنجاب اور بلوچستان میں بھی ضرب عضب کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی قبائلی علاقہ جات میں۔
قومی سلامتی کے اداروں کو دہشت گردوں کے نظریاتی سرپرستوں کے خلاف بھی ایکشن لینا ہوگا۔اور سیاست کی چھتری میں چھپے دہشت گردوں کا خاتمہ بھی بہت ضروری ہے۔ملک میں قیام امن کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔جب تک ملک میں دہشت گردوں کے سرپرست اقتدار میں ہیں دہشت گردی کا خاتمہ ایک خواب ہی رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.