حکومت پاکستان اور عوام کشمیری بھائیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں ،ماروی میمن
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، مظفر آباد میں اجتماع سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 18:48
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت و چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ ماروی میمن نے مظفرآباد میں بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اپنی کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ مل کر عالمی برادری کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذریعے 80 سے زاہد نہتے کشمیریوں کے قتل عام ،دو ہزار کے لگ بھگ زخمیوں سمیت 100مرد خواتین ،بچوں کو قوت بینائی سے محروم کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عصر حاضرکا سب سے زیادہ جارحیت پسند عالمی دہشت گرد اور بنیاد پرست ملک ہے انصاف اور جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں میں بھارت کے خلاف مقدمات درج کروا کر اسے انصاف کے کہٹرے میں لانا عالمی امن کے لئے ضروری ہے اور بھارت نے ہمیشہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر اور سکیولرازم کوڈھال بناتے ہوئے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.