اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر رن وے سے اتر گیا، مسافر محفوظ
پیر 8 اگست 2016 20:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گئی تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ پیر کوترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے بعد فنی خرابی کی نشاندہی پر پائلٹ نے دوبارہ لینڈنگ کی تاہم طیارہ رن وے سے اتر کر کچے میں چلا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا، انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 451 نے صبح 8 بجے اسلام آباد سے اسکردو روانہ ہونا تھا جو فنی خرابی کی وجہ تاخیر سے روانہ کی گئی۔ادھر ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹیک آف نہ کر سکا تھا اور پرواز سے قبل ہی طیارے کا ہائیڈرالک سسٹم فیل ہو گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.