امریکہ اور بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری کھٹک رہی ہے ، کوئٹہ بم دھماکے میں را ملوث ہے ، اتنے حساس وقت پر وزراء نہ جانے کہاں غائب ہیں ،قومی اسمبلی میں وزراء کی شکل دیکھنے کو ترس گئے ہیں ، قوم کو اردگردنظر رکھنا ہوگی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی میڈیا سے گفتگو
پیر 8 اگست 2016 21:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری کھٹک رہی ہے ، کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں را ملوث ہے ، اتنے حساس وقت پر بھی وزراء نہ جانے کہاں غائب ہیں ،قومی اسمبلی میں کسی وزیر کی شکل دیکھنے کے لئے ترس گیا ہوں ، پاکستان دہشت گردوں کے لئے آسان اہداف بنا ہوا ہے ، قوم کو اردگردنظر رکھنا ہوگی ۔
وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شیخ رشید نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دشمن پاکستان کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں ، بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کو تباہ کرنے کے لئے دشمن ایسے واقعات کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قوم کو اب جاگنا ہوگا ،13اگست کو لال حویلی سے ریلی نکال کر آزادی کا جشن منائیں گے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اتنی جلدی ختم نہیں ہو گی، ہم چین کو سمندر تک رسائی دے رہے ہیں ، امریکہ اور بھارت کو یہ بات کھٹک رہی ہے ، پاکستان کی صورتحال بہت خراب ہے ، یہاں جعلی پاسپورٹ بن جاتے ان کی تصدیق ہوجاتی ہے جبکہ وزراء اتنے حساس معاملات پر بھی قومی اسمبلی میں نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحے کے پیچھے را ملوث ہے ، پاکستان دہشت گردوں کے لئے آسان ہدف ہے ، پوری قوم کو اردگرد نظر رکھنا ہوگیمزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.