کوئٹہ حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، یہ ہماری ایجنسیوںکی ناکامی ہے ۔ محمود خان اچکزئی
را اور موساد پر الزام تراشی کی بجائے اپنی اصلاح کی جائے ، کوئٹہ سانحہ کو ٹیسٹ کیس بنایا جائے اور وزیر اعظم نواز شریف انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حکم دیںکہ درست فیصلہ چاہئیے ۔ ملی عوامی پارٹی کے چئیر مین محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 12:50
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ کوئٹہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ محمود خان اچکزئی نے سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسیاں گدلے پانی سے سوئی ڈھونڈ سکتی ہیں۔
فوج عدلیہ اور حکومت کو دہشتگردی کے خلاف تجدید عہد کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیوروکریسی آئے روز کئی نئی تھیوریاں پیش کر رہی ہے۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کی کی پراکسی وار نہیں لڑے گا۔ ملی عوامی پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ میں آئندہ پارلیمنٹ میں فاتحہ خوانی نہیں کروں گا۔ کیا ایوان محض دعاؤں کے لیے رہ گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے ملکی سکیورٹی صورتحال پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ کل ہمارے شریف علیحدہ علیحدہ کوئٹہ پہنچے، ہم دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ ملک کے فیصلے کس طرح کرنے ہیں اور کس کے پیچھے چلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ را اور موساد پر الزام تراشی کی بجائے اپنی اصلاح کریں۔ اس سانحہ کو ٹیسٹ کیس بنائیں، سول و ملٹری انٹیلی جنس کو ٹائم فریم دیا جائے۔وزیر اعظم انٹیلی جنس اداروں کو حکم دیں کہ درست نتیجہ چاہئیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.