بھارت کی انسانی حقوق کی کارکن آہن اروم شرمیلا نے16 سالہ بھوک ہڑتال ختم کر دی
منگل 9 اگست 2016 16:52
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء )بھارت کی انسانی حقوق کی خاتون کارکن آہن اروم شرمیلا نے شمال مشرقی ریاست منی پور میں فوج کو حاصل خصوصی اختیارات کے خلاف 16 سال سے جاری اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی انسانی حقوق کی خاتون کارکن آہن اروم شرمیلاچار نومبر 2000 کے بعد سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور اس وقت سے انھوں نے خود اپنی مرضی سے کچھ نہیں کھایا ہے۔
یہ تقریبا پوری مدت انھوں نے عدالتی تحویل میں گزاری جہاں انھیں ایک نلی کے ذریعہ زبردستی خوراک دی جاتی رہی ہے۔اروم شرمیلا منی پور سے آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ ختم کرانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں لیکن اب تک انھیں زیادہ کامیابی نہیں ملی ہے۔انھوں نے ریاست کی راجدھانی امپھال کے قریب آسام رائفلز کے جوانوں کے ہاتھوں دس لوگوں کی ہلاکت کے بعد اپنی تحریک شروع کی تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.