شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ،کو ئٹہ دھماکے کی مذمت ، متاثرین سے گہر ی ہمدردی کااظہا ر
پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اور دکھ درد میں برابر کے شریک ہے ، دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ جاری ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی گفتگو
منگل 9 اگست 2016 20:23
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا ء اﷲ زہری سے ملاقات کی اور کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ، دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ جاری ہے جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا ء اﷲ زہری سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے بلوچستان حکومت کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اورشہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ جاری ہے جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں حکومت بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد سوگواروں ، بلوچستان کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پنجاب کی عوام کی جانب سے بلوچستان کی عوام کو یکجہتی کا پیغام دینا مقصد ہے۔ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ثناء اﷲ زہری نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ سرحدی صوبہ ہونے کی وجہ سے افغانستان کے حالات کے اثرات ہیں، ہم ایک جسم کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔(ح ب)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.