پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے، بدر بن خلفان
اومانی کوسٹ گارڈ و پولیس کے وفد کا ہیڈ کواٹر پاکستان سیکورٹی ایجنسی کا دورہ
منگل 9 اگست 2016 23:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) اومان کوسٹ گارڈ و پولیس کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر بدربن خلفان خمیس ال زدجالی کی قیادت میں منگل کو پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے وفد کو آمد پر خوش آمدید کہا اور وفد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا اور مختلف ایم اویوز پر بھی سائن کئے گئے۔
وفد کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جدید سہولتوں سے آراستہ کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کرایا گیا۔ بعدازاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اومان کوسٹ گارڈ پولیس برگیڈیئر بدر بن خلفان ال زدجالی نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے۔(جاری ہے)
سمندری معاملات، سیکورٹی اور انفارمیشن کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور سمندری و آبی گزرگاہوں کو محفوظ بنانے اور بحری قذاقوں سے محفوظ بنانے کے لئے مل کر کام کیا جائے گا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل جمیل اختر HI(M) نے کہا کہ پاکستان اور اومان کے آپس کے دوستانہ تعلقات ہیں اور باہمی تعلقات کو وسعت دی جائے گی۔ منشیات کی اسمگلنگ غیر قانونی سمندری حدود کی خلافورزی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور دیگر پیشہ ورانہ امور کو فروغ دیا جائے گا۔ بعدازاں وفد کو کراچی ہارپر کا دورہ بھی کرایا گیا۔ واضح رہے کہ اومان کوسٹ گارڈ پولیس کا وفد، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہے،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کموڈور عبدالماجد، ڈائریکٹر (ایڈمن) کمانڈر پرویز لطیف ڈار، ڈائریکٹر ایم پی وی کیپٹن عاطف چغتائی، لیفٹیننٹ کمانڈر واجد نواز و دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.