غازی آبا د پولیس نے لاپتہ ہونے ابوبکر اور عثمان کو برآمد کر کے اس کے والد کے حوالے کر دیا
منگل 9 اگست 2016 23:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) غازی آبا د پولیس نے لاپتہ ہونے ابوبکر اور عثمان کو برآمد کر کے اس کے والد کے حوالے کر دیا، تھانہ شالیمار پولیس نے لاپتہ حسنین احمدکو کراچی سے برآمد کر کے اس کے والدین کے حوالے کردیا، تھانہ فیکٹری ایر یا پولیس نے لاپتہ ہونے والے 12سالہ عبدالقادرکو برآمد کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیااورتھانہ نواں کوٹ کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والاحسنین علی راولپنڈی سے خود ہی واپس آگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غازی آباد کے رہائشی 2بچے ابوبکر اور عثمان آوارہ پھر رہے تھے جن کو غازی آباد پولیس نے دوران گشت دیکھنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی جس پر بچوں نے بتایاکہ وہ غازی آباد کے رہائشی ہے اور ان کو گھر کا راستہ بھول گیا ہے جس پر غازی آبادپولیس نے بچوں کے والد کو بلا کر بچے اس کے حوالے کردیے،تھانہ شالیمار کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والا حسنین احمدکوکراچی سے برآمد کرکے اس کے والد ین کے حوالے کر دیا ، تھانہ فیکٹری ایر یا پولیس نے دوران گشت 12سالہعبدالقادر کو لاوارث دیکھا جس سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ گوالمنڈی کا رہائشی ہے اور اس علاقہ میں مدرسہ مرکز اسلامی میں پڑھتا ہے مدرسے سے باہر نکلا تو راستہ بھول گیا ہوں جس پر پولیس نے بچے کے والد سے رابطہ کرکے بچہ اس کے حوالے کر دیااور تھانہ نواں کوٹ علاقے سے حسنین علی لاپتہ ہوا تھا جس کے والدین نے تھانہ نواں کوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا بچہ نواں کوٹ سے راولپنڈی چلا گیا اور وہاں سے خود ہی واپس آگیا پولیس نے بچے سے لاپتہ ہونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ پڑھائی کے ڈر سے راولپنڈی چلا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.