پاکستان پہلی بار ریسلنگ مقابلوں کا میزبان، بڑے ریسلرز نے شرکت کی تصدیق کر دی
بدھ 10 اگست 2016 14:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) ریسلنگ کے دیوانے ہو جائیں تیار۔ پاکستان میں پہلی بار عالمی سطح کے ریسلنگ مقابلے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد لاہور اور کراچی میں اکھاڑے سجیں گے۔ 15ممالک کے 24ریسلر شرکت کرینگے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے پرو ریسلنگ مقابلوں کی تقریب رونمائی 16 اگست کو اسلام آباد میں ہو گی جس میں سابق ورلڈ چیمپئن فلیش گارڈن برطانیہ کے ٹونی آئرن اور ہنگری کے آندرے روب سمیت پاکستان کے واحد ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بادشاہ پہلوان خان شریک ہوں گے۔
تمام غیرملکی ریسلرز نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ مقابلوں کا باقاعدہ آغاذ دسمبر میں ہو گا۔ سب سے پہلا ریسلنگ شو اسلام آباد میں ہو گا۔ دوسرا شو لاہور میں 4 دسمبر کو جبکہ کراچی میں مقابلے 8 دسمبر کو کرائے جائیں گے۔مقابلوں کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بادشاہ پہلوان خان پاکستان کی نمائندگی کرینگے جبکہ کل 24 ریسلرز اپنی فائٹ سے شائقین اور ناظرین کو محظوظ کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہندوستانی مداح کرسٹیانو رونالڈو کے آٹو گراف کیلئے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچے
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.