پاکستان اوررومانیہ کے مابین گہرے برادرانہ و دوستانہ تعلق ہیں،اقبال ظفرجھگڑا
پشاور میں رومانیہ کے قونصلیٹ کے اجراء سے صوبے کی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے،گورنرخیبرپختونخوا
بدھ 10 اگست 2016 18:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان اوررومانیہ کے مابین گہرے برادرانہ و دوستانہ تعلق ہیں جن میں مزیدبہتری کی گنجائش ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں ان تعلقات کویقینا مزیدفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں رومانیہ کے اعزازی قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر،بوسنیااورسری لنکا کے سفیر،صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرتاج روغانی، بعض سینیٹرز، صوبائی وزراء اورقومی اورصوبائی اسمبلی کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پشاورمیں رومانیہ کے مقررکردہ اعزازی قونصل ایوب آفریدی نے خطبہ استقبال پیش کیا۔(جاری ہے)
گورنر نے کہا کہ پشاور میں رومانیہ کے قونصلیٹ کے اجراء سے صوبے کی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے اوراس سے دونوں ممالک کے عوام میں بہتر رابطوں کا موقع بھی میسر آئیگا۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا اورخیبرپختونخوا میں امن وامان کی بحالی کے بعد علاقے میں سرمایہ کاری اورتجارت کے بہترین مواقع دستیاب ہیں۔ جبکہ فاٹا اورخیبرپختونخوا جوقدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے اور زیادہ قریب آئیں گے۔قبل ازیں رومانیہ کے سفیر ایملین ایون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں عوامی سطح پررابطوں کی ضرورت ہے جس سے پشاور میں رومانیہ کے قونصلیٹ کے کھلنے سے آسانیاں پیداہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.