تحریک انصاف نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی
وفاقی حکومت بتائے کہ دہشت گردی کب ختم ہو گی۔ہم لاشیں اٹھاکر اب تھک گئے ہیں،خرم شیر زمان کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 20:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔بدھ کو تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے دیگر ارکان کے ہمراہ قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے ۔قرار داد مین سانحہ کوئٹہ کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوےء خرم شیر زمان نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ایک بزدلانہ کارروائی کارروائی ہے ۔
اگر پولیس کو خود مختار بنایا جاتا تو ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بتائے کہ دہشت گردی کب ختم ہو گی۔ہم لاشیں اٹھاکر اب تھک گئے ہیں۔وفاقی حکومت کے نمائندے کہتے ہیں سب کچھ ہوجائے گا لیکن یہ ہوگا کب کسی کو بھی اس کا علم نہیں ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہم درندہ سمجھتے ہیں۔ ایسے واقعات پر تحریک انصاف سیاست نہیں نہیں کرتی۔
محمود خان اچکزئی دہشت گردی کے واقعات پر سیاست کر رہے ہیں۔خرم شیرزمان نے کہا کہ بھارت کی فلموں پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے۔ نواز شریف سے سوال ہے کے انہوں نے’’ را‘‘ کی سرگرمیاں روکنے کیلئے کیا کام کیاہے ؟۔ نواز شریف نے مودی سے بات کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ پتا نہیں کہاں سوگئے ہیں ۔ان کا سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے ۔ ہمارا سوال وفاق سے ہے ۔ امن امان کے قیام کی ذمہ داری وفاق کی ہے ۔کوئٹہ دھماکہ وفاق کی ناکامی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.