عمران خان اور طاہرالقادری دھرنا سیاست کا کھیل کھیلنا چھوڑدیں ٗرانا تنویر حسین
نوازشریف کی بہترین قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ٗ وفاقی وزیر کی گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 20:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری دھرنا سیاست کا کھیل کھیلنا چھوڑدیں ۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے دانیال عزیز سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہماری عوام نے2013سے لے کر اب تک ہر انتخابی مرحلہ میں بار بار مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر دھرنا سیا ست کی نفی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں مائل ہونے والے عوامل سے عوام نالاں ہیں‘ اسی لیے غیر سنجیدہ سیاسی امیدواروں کو ووٹ دینے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بہترین قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ۔عمران خان اور طاہر القادری کو مشورہ ہے کہ ملک و عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں‘ اپنی بلا مقصد سازشی اور لڑائی جھگڑے کی سیاست کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو ہم پر چھپ کر وار کرنے کے مواقع دینا بند کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.