یورپی یونین سے علیحدگی، برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے ،رپورٹ
جمعرات 11 اگست 2016 11:30
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ (این آئی ای ایس آر)نے کہاہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے ہونے والے ریفرنڈم کے ایک ماہ بعد ہی برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق این آئی ای ایس آر نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ ماہ برطانوی معیشت 2 فیصد تنگی کا شکار ہوئی، این آئی ای ایس آر کے اندازے کے مطابق جون میں سہہ ماہی گروتھ 0.6 تھی جو جولائی میں کم ہو کر 0.3 ہوگئی۔
این آئی ای ایس آر ریسرچ کے جیمز وارن کا کہنا تھا کہ ہمارے اندازے یہ تجویر دیتے ہیں کہ 2017 کے اختتام تک اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔بزنس سرویز نے بھی تجاویز دی ہیں کہ 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم کے بعد کوآپریٹ سرگرمیاں سکڑ گئی ہیں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے برطانیہ میں ہونے والے تاریخی ریفرنڈم میں 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے انخلاء کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔
برطانوی عوام کے اس فیصلے کے بعد بین الاقومی مارکیٹ میں برطانوی پاوٴنڈ کی قدر میں بھی نمایاں کمی ہوئی اور وہ 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔یورپی بلاک سے باہر آنے کی شرائط پر مذاکرات کے لیے برطانیہ کے پاس 2 سال کا وقت ہے۔اس ریفرنڈم کے نتائج کے بعد جہاں اس کے مخالفین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وہیں بریگزٹ کے حامی جشن مناتے نظر آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.