چین اقتصادی راہداری منصوبے پرعمل درآمدکی رفتار کو برقرار رکھے، سلیم مانڈوی والا
جمعرات 11 اگست 2016 13:43
(جاری ہے)
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے آغاز پر دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن ان مشکلات پر قابوپایا جاسکتا ہے۔
ماضی میں بھی پاکستان اور چین نے انتہائی مشکل منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیا ہے قراقرم ہائی وے اس کی بہترین مثال ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہری علاقوں کی ترقی کے لیے چینی کمپنیوں کا تجربہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چینی فرمز شہروں کے انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کا تجربہ رکھتی ہیں۔اس سے پاکستان کے شہروں میں سرمایہ کاری بڑھے گی چینی سرمایہ کار وں کے لیے پاکستان کے بڑے شہروں میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی سسرگرمیوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ شہر ہی معاشی ترقی کا مرکز ہیں، شہروں میں سرمایہ کاری کے بغیر معاشی ترقی کی رفتار نہیں بڑھائی جاسکتی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چینی کمپنیاں اپنے تجربے سے پاکستان کے شہروں کی حالت زار بہتر کرسکتی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان بھی چینی کمپنیوں کے اس تجربے سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے نیشنل پیپلزکانگریس کمیٹی فارن افیئرز کی نائب سربراہ ڈاکٹر ژاو بیگ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سی پیک پر عمل درآمد کے لیے کرامے فورم کا انعقاد کیا۔ ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.